ایران کے اسرائیل، خلیجی ممالک میں مختلف امریکی اڈوں پرحملے جاری،7زخمی، املاک کو شدید نقصان
Web Desk
2 March 2026
ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی یروشلم پر حملے میں متعدد اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکرزمیں منتقل کیا گیا۔
ادھر کویت میں امریکی سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سفارتخانے کی طرف نہ آئیں، گھروں کی نچلی منزل پر پناہ لیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
اسی دوران بحرین کے دارالحکومت منامہ، قطر کے دارالحکومت دوحہ اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دوحہ اور دبئی میں متعدد زور دار دھماکوں اور جنگی طیاروں کی پروازوں کی آوازیں سنائی دیں۔
عراق کے خودمختار کرد خطے کے دارالحکومت اربیل میں بھی شدید دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراقی فضائی دفاعی نظام نے اربیل انٹرنیشنل ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائی کی گئی۔
ادھر کویت کے دارالحکومت کویت سٹی کے قریب مینا الاحمدی آئل ریفائنری میں ملبہ گرنے سے دو کارکن معمولی زخمی ہوئے۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے فضائی حملے کے سائرن فعال کرنے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ منامہ کو ملانے والا شیخ خلیفہ بن سلمان پل عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
خطے میں جاری حملوں اور جوابی کارروائیوں کے باعث خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پشاور میں امریکی قونصل خانہ عارضی طور پر بند
2 March 2026
ایران کے خلاف کارروائی دنیا کے امن کیلئے ضروری تھی، نیتن یاہو کا ٹرمپ سے اظہارِ تشکر
2 March 2026
ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان رد نہیں کیا، صدر ٹرمپ کا بیان
2 March 2026
چین کی ایران کی خودمختاری کے دفاع میں مکمل حمایت کا اعلان
2 March 2026
اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں شریک نہیں، برطانوی وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان
2 March 2026
ابوظبی میں 3روز سے پھنسے مسافروں کی روانگی، متعدد ایئرلائنز کی خصوصی پروازیں
2 March 2026
اسرائیل کا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی شہادت کا دعویٰ
2 March 2026
500امریکی واسرائیلی اہداف کونشانہ بنایاجاچکا، طویل جنگ کی تیاری کررہےہیں، ایران
2 March 2026