آئی پی ایل: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اینڈی فلاور کو جرمانہ
Web Desk
11 May 2026
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رائل چیلنجرز بنگلور کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ اینڈی فلاور کو آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اینڈی فلاور نے ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران چوتھے امپائر کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے میچ ریفری امیت شرکا نے انہیں سزا سنائی۔ اینڈی فلاور نے اپنی غلطی اور جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے پر مزید سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔ انڈین پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کھیل کے دوران امپائرز اور آفیشلز کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026