LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

ایک لاکھ فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود آئی فون 17 پرو محفوظ، عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

Web Desk

31 August 2026

کیرونا/کیلیفورنیا: ایپل کے جدید ترین آئی فون 17 پرو نے ایک حیران کن اور غیر معمولی تجربے کے دوران 1 لاکھ فٹ سے زائد کی بلندی سے زمین پر گرنے کے باوجود مکمل محفوظ رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

موبائل ایکسیسریز بنانے والی معروف کمپنی ‘رائنو شیلڈ’ (RhinoShield) کے مطابق انہوں نے اپنے نئے ‘ایئر ایکس فون کیس’ کی پائیداری کو آزمانے کے لیے آئی فون 17 پرو کو ایک خلائی غبارے (Space Balloon) کے ذریعے سویڈن کے شہر کیرونا سے فضا کی بلند ترین سطح اسٹریٹوسفیئر (Stratosphere) میں بھیجا۔ فون کو 100,418 فٹ (تقریباً 30,607 میٹر) کی بلندی سے گرایا گیا، جو عام مسافر طیاروں کی پرواز کی بلندی سے تین گنا زیادہ ہے۔ اس حیرت انگیز سفر کے دوران فون منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید ترین سردی اور انتہائی کم درجہ حرارت میں تقریباً 25 منٹ تک آزادانہ گرتا رہا۔

تعجب کی بات یہ ہے کہ فون کو حادثے سے بچانے کے لیے نہ تو کوئی پیراشوٹ استعمال کیا گیا، نہ ہیٹر اور نہ ہی زمین پر لینڈنگ کے لیے کوئی خصوصی کشن موجود تھا۔ فون ایک دشوار گزار اور منجمد جھیل پر جا گرا، جہاں 5 گھنٹے کی سخت تگ و دو کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے اسے تلاش کیا۔ رائنو شیلڈ کے ترجمان کے مطابق فون کی اسکرین اور باڈی پر ایک خراش تک نہیں آئی اور وہ فوری طور پر آن ہو کر کال کرنے کے قابل بھی تھا، جسے دیکھ کر ماہرین بھی حیران رہ گئے۔