LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم شہباز شریف یمن میں سعودی اتحاد کا حوثیوں کو بھرپور جواب کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ آبنائے ہرمز بیرونی طاقتوں کی عسکری نمائش کا میدان نہیں، ایران کی سخت وارننگ نواز شریف ایگرکلچر یونیورسٹی میں مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول، ہائی کمشنر بنگلادیش کی شرکت ہماری دانشمندانہ حکمت عملی سے خطہ بڑی جنگ سے بچ گیا، دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے، خواجہ آصف سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے باعث ایران مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا ہے، ٹرمپ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت گر گئی لندن میں زیتون کے تیل کا عالمی مقابلہ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی بینکوں کے منافع کا 60 فیصد حصہ حکومت کو ٹیکس کی مد میں جاتا ہے، ترسیلاتِ زر کو اب حکومت کے بجائے بینکس سپورٹ کریں گے: عاطف باجوہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی شرمناک اور عوام دشمن ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم الرحمن صدر آصف علی زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یومِ آزادی پر مبارکباد؛ پاکستان کے دورے کی دعوت، سفارتی و دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زو ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو آخری وارننگ: مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، فاروق ستار کی ‘ایس او ایس’ کال اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، حزب اللہ کے 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کی 250 ویں سالگرہ: میئر ممدانی کا یومِ آزادی پر تاریخی خطاب، امریکی اقدار اور اتحاد پر زور

دریائے سندھ اور چناب کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا، چارہ کھاتی بھینس بھی بہہ گئی

Web Desk

4 July 2026

بیٹ پرارہ اور بیٹ دیوان کے علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے چناب کا کٹاؤ انتہائی شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی پھیل رہی ہے اور دریا تیزی سے زرعی زمینوں، کھڑی فصلوں اور رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق، بپھرے ہوئے دریاؤں کی بے رحم موجوں کے باعث اب تک سینکڑوں ایکڑ قیمتی زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے جبکہ مقامی آبادیوں کے متعدد گھر بھی صفحۂ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ متاثرہ ساحلی و بیٹ کے علاقوں میں کاشت کی گئی تل، کماد (گنا)، مونگ اور چارہ جات کی تیار فصلیں دریائی کٹاؤ کی زد میں آ کر مکمل تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ زمینوں پر موجود لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت بھی جڑوں سمیت اکھڑ کر دریا میں بہہ گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے دریائی کٹاؤ کی لائیو ویڈیو دنیا نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں دریا کو انتہائی تیز رفتاری سے کناروں کو کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک انتہائی دلخراش اور دل دہلا دینے والا منظر اس وقت سامنے آیا جب زمین پر چارہ کھاتی ہوئی ایک بے زبان بھینس اچانک مٹی کا تودہ گرنے کے باعث دریا کے بپھرے ہوئے پانی میں جا گری اور تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

علاقہ مکینوں اور زمینداروں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل کٹاؤ اور گھروں کے گرنے کے باعث وہ سخت گرمی اور نامساعد حالات میں اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ یا محکمہ انہار کی جانب سے ان کی داد رسی کے لیے تاحال کوئی مؤثر حکومتی اقدام سامنے نہیں آیا اور انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

شدید معاشی نقصان سے دوچار متاثرینِ دریا نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قیمتی اراضی اور بستیوں کو بچانے کے لیے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور علاقے کو مستقل طور پر محفوظ بنانے کے لیے مضبوط ‘سپر بند’ (Stone Stud) تعمیر کیا جائے تاکہ مزید تباہی