LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

ویمنز ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے کوچ کا محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے پر بیان

Web Desk

15 September 2026

ویمنز ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر کے کرکٹ کو ایک بار پھر سیاست کی نذر کر دیا ہے۔ دبئی میں انعامات کی تقسیم کے دوران بھارتی ٹیم نے گراؤنڈ میں آنے کے بجائے ڈریسنگ روم کے باہر رہنے کو ترجیح دی، جس کے باعث تقریب بھارتی ٹیم کی غیر موجودگی میں ہی مکمل ہوئی اور اے سی سی نے ٹرافی اپنے پاس رکھ لی۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مزومدار نے واقعے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا تھا اور پوری ٹیم اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف نہیں ہے اور ان کے لیے یہ ٹورنامنٹ ختم ہو چکا ہے۔ ٹرافی ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ’ایشیا کپ 2026 کا چیمپئن‘ قرار پایا ہے اور اب ان کی نظریں ایشین گیمز پر ہیں۔ دوسری جانب اے سی سی ذرائع کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول پہلے سے طے تھا اور کونسل کرکٹ کو کھیل کے طور پر ہی آگے بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔