LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

Web Desk

14 September 2026

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کو متنازع بنا دیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں 72 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے باوجود، بھارتی ٹیم نے تقریبِ تقسیمِ انعامات میں ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ محسن نقوی بطور اے سی سی صدر تقریب کے مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایسا رویہ اپنایا گیا ہو۔ اس سے قبل گزشتہ برس بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا، جس پر عالمی کرکٹ حلقوں میں شدید تنقید کی گئی تھی۔ فائنل مقابلے کی بات کی جائے تو بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن سری لنکن ویمنز ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔