جج پر ’’کالا جادو‘‘ کرنے والی خاتون خود ہی مشکل میں پھنس گئی
Web Desk
13 July 2026
اپنے حق میں عدالتی فیصلہ حاصل کرنے کے لیے جج پر کالا جادو کرنے کی کوشش کرنے والی ایک 65 سالہ ضعیف خاتون خود ہی قانون کے شکنجے میں پھنس گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ انوکھا واقعہ فرسٹ ایڈیشنل سول کورٹ میں پیش آیا جہاں منجولا نامی خاتون نے زمین کے زیرِ التوا سول تنازع کا فیصلہ اپنے حق میں کرانے کے لیے جج کی کرسی اور ڈائس پر سفید سرسوں کے دانے چھڑک دیے۔ عدالت کے عملے نے کرسی پر مشکوک دانے بکھرے دیکھ کر جب سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج چیک کی، تو خاتون کو یہ حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ کورٹ ایڈمنسٹریٹر کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق، خاتون نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ جادو ٹونا اس یقین کے ساتھ کیا تھا کہ اس سے اسے کیس جیتنے میں مدد ملے گی۔ پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے 14 روزہ عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026