LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

بھارتی طلبا بیرون ملک شرمناک کام کرنے لگے، لڑکی کی ویڈیو وائرل

Web Desk

24 December 2025

بھارت کے لیے بیرونِ ملک مقیم طلبہ بھی سبکی کا باعث بنتے دکھائی دے رہے ہیں، جہاں ترقی یافتہ ممالک میں بھارتی شہریوں کے غیر مہذب رویوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑی کے سامنے آتی ہے، ہاتھ میں کپڑا تھام کر بغیر اجازت گاڑی کا شیشہ صاف کرتی ہے اور بعد ازاں کار کے مالک سے رقم کا مطالبہ کرتی ہے۔

ویڈیو میں کار سوار حیرت سے پوچھتا ہے کہ یہ ادائیگی کس بات کی ہے، جس پر لڑکی جواب دیتی ہے کہ اس نے شیشہ صاف کیا ہے اور 20 پاؤنڈ دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ جب ڈرائیور اتنی زیادہ رقم پر اعتراض کرتا ہے تو لڑکی اس سے بحث شروع کر دیتی ہے اور مبینہ طور پر دھمکانے لگتی ہے۔ اس دوران ڈرائیور نے خاتون کو ’’ڈاکو‘‘ بھی قرار دیا، تاہم لڑکی بار بار ادائیگی پر اصرار کرتی رہی اور گاڑی کو روانہ ہونے سے روکے رکھا۔

یہ ویڈیو لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے غیر مہذب رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔