پٹرول کی قلت، بینک ملازم گھوڑے پر دفتر پہنچ گیا
Web Desk
27 March 2026
دیواس، مدھیہ پردیش: بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں نے جہاں عام شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے، وہیں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں ایک شہری نے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی دلچسپ راستہ اختیار کیا ہے۔ نجی بینک میں کلیکشن ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے گوپال ٹھاکر پیٹرول پمپوں پر لگی لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے دفتر جا پہنچے۔
رادھا گنج کے رہائشی گوپال ٹھاکر روزانہ اپنی موٹر سائیکل پر جواہر نگر برانچ جاتے ہیں، لیکن آج جب انہوں نے پیٹرول پمپوں پر غیر معمولی رش اور ایندھن کی عدم دستیابی دیکھی، تو انہوں نے اپنی سواری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ گوپال کا کہنا تھا کہ انہیں بروقت دفتر پہنچنا تھا اور پیٹرول کی قلت کی وجہ سے وہ غیر حاضری کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے گھوڑے کو سب سے ‘بھروسہ مند’ ذریعہ سمجھا۔
تقریباً 3 کلومیٹر کا فاصلہ گھوڑے پر طے کر کے جب وہ بینک کے احاطے میں داخل ہوئے تو وہاں موجود عملہ اور راہگیر دنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوپال ٹھاکر پورے اعتماد کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہیں، جبکہ لوگ ان کے اس انوکھے انداز کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کو پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور قلت کے خلاف ایک خاموش لیکن مؤثر احتجاج قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026