LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

بھارت: پروازیں منسوخ ہونے کے باعث جوڑے کو اپنی ہی شادی کے استقبالیے میں آن لائن شرکت کرنی پڑگئی

Web Desk

6 December 2025

بھارت میں گزشتہ 4 روز سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہونے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ایک جوڑے کو اپنی ہی شادی کے استقبالیے میں آن لائن شرکت کرنی پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہوبلی شہر کی میدھا کشرساگر اور بھوبنیشور کے سانگما داس نے 23 نومبر کو بھوبنیشور میں شادی کی تھی اور انہوں نے 3 دسمبر کو ہوبلی میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے استقبالیے کا اہتمام کیا تھا۔اس حوالے سے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیے گئے تھے اور تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں لیکن بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی پروازیں کی منسوخ ہونے کے باعث یہ جوڑا اپنی ہی تقریب میں شرکت نہ کرسکا۔اس جوڑے نے 2 دسمبر کو بھوبنیشور سے بینگلورو اور پھر وہاں سے ہوبلی پہنچنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر منگل کی صبح سے بدھ کو علی الصبح تک ان کی پروازوں میں بار بار تاخیر ہوتی رہی اور آخرکار 3 دسمبر کو تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔چونکہ تقریب کی تیاریاں مکمل تھیں اور اکثر مہمان پہنچ چکے تھے، ایسے میں دلہن اور دلہے کے والدین نے فیصلہ کیا کہ تقریب مؤخر نہ کیا جائے اور اس تقریب میں جوڑے کی آن لائن شرکت کا انتظام کردیا جائے۔تقریب میں جوڑے کی آن لائن موجودگی کو اسکرین پر براہِ راست دکھایا گیا تاکہ تمام مہمان انہیں دیکھ سکیں۔خیال رہے کہ بھارت میں پروازوں کا شیڈول مسلسل چوتھے روز تعطل کا شکار ہے اور انڈیگو ائیر لائن نے اپنی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائی سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بھارتی حکام نے پائلٹس کے اوقات کار پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں اور رات کی پروازوں کے لیے مزید سخت قواعد متعارف کرائے ہیں۔تاہم انڈیگو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یکم نومبر کی ڈیڈلائن سے پہلے ان قواعد کے نفاذ کی مناسب تیاری نہیں کر سکی یوں دسمبر کے مصروف ٹریول سیزن کے آغاز سے قبل رواں ہفتے بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی ہوئی جس سے ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔