بھارت نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر 8 ویں بار ویمنز ایشیا کپ جیت لیا
Web Desk
14 September 2026
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر فائنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 183 رنز کا بڑا اسکور بورڈ پر سجایا اور سری لنکن ٹیم کو فتح کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھو 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ نیلکشیکا سلوا نے 22 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کی بیٹنگ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی بھارتی ویمنز ٹیم نے مجموعی طور پر 8ویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026