LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی روس کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف

بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار

Web Desk

9 September 2026

کوئمبتور: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں محبت کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 19 سالہ کالج طالبہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے مہنگی موٹر سائیکل خریدنے کی خاطر اپنی دوست کے گھر سے سونے کے زیورات چوری کرلیے۔

پولیس کے مطابق بی کام کی طالبہ آر جوائے پرنسی اپنی دوست کے گھر گئی، جہاں اس نے مبینہ طور پر 9 سوورن سونے کے زیورات چوری کیے۔

رپورٹس کے مطابق طالبہ نے چوری کیے گئے زیورات فروخت کیے، جن سے حاصل ہونے والی تقریباً ڈھائی لاکھ بھارتی روپے کی رقم سے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے موٹر سائیکل خریدی۔

زیورات چوری ہونے کا علم ہونے پر دوست کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران طالبہ نے زیورات چوری کرنے، انہیں فروخت کرنے اور حاصل شدہ رقم سے موٹر سائیکل خریدنے کا اعتراف کیا۔

واقعے میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب موٹر سائیکل ملنے کے بعد بوائے فرینڈ مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ چوری، زیورات کی فروخت اور موٹر سائیکل کی خریداری سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جاسکیں۔