بھارت میں نوجوانوں کا انوکھا تجربہ، روبوٹ سے بھیک منگوا دی
Web Desk
14 February 2026
بھارت میں چند نوجوانوں نے ایک منفرد اور مزاحیہ تجربہ کیا جس نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر لی۔
نوجوانوں نے خود تیار کردہ روبوٹ کو سڑکوں پر لے جا کر پروگرامنگ کے ذریعے راہگیروں سے بھیک مانگنے کا ٹاسک دیا۔ اچانک سڑک پر ایک روبوٹ کو بھیک مانگتے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے، جبکہ کئی افراد نے اس دلچسپ منظر کو اپنے موبائل فون کیمروں میں ریکارڈ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ راہگیروں کے قریب جا کر مخصوص جملے ادا کرتا ہے۔ اس پر کچھ لوگ مسکراتے اور کچھ حیرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ “انسانوں کی بے روزگاری کے بعد اب روبوٹ کی بے روزگاری کا بھی تجربہ شروع ہو گیا ہے” جبکہ دیگر نے اسے ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل پر ایک طنزیہ عکاسی قرار دیا
متعلقہ عنوانات
دبئی کے مشہور ہیومنائڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے’موزہ‘ نامی روبوٹ سے شادی کر لی
5 August 2026
18 سال کے نوجوان کا بڑا اعزاز، دنیا کا کم عمر ترین پروفیسر بن گیا
5 August 2026
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026