جائیداد کی خاطر 5 شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو سزا
Web Desk
23 January 2026
بھارت میں جائیداد کے حصول کے لیے متعدد شادیاں کرنے والی ایک خاتون کو عدالت نے سزا سنا دی۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی ضلعی عدالت نے طلاق لیے بغیر پانچ شادیاں کرنے والی خاتون کو دو سال قید بامشقت اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
یہ فیصلہ متاثرہ شوہر کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر سنایا گیا۔ تھانہ شاہ جہاں آباد میں درج ایف آئی آر کی سماعت کے بعد ضلعی و سیشن جج میگھا اگروال نے خاتون کو مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیا۔
درخواست گزار شوہر نے عدالت کو بتایا کہ حسینہ نامی خاتون نے اس کے ساتھ دھوکے سے پانچویں شادی کی، جبکہ وہ پہلے ہی چار شادیاں کر چکی تھی۔ خاتون نے اپنی سابقہ شادیوں کا ذکر چھپائے رکھا اور حقیقت سامنے آنے کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ خاتون غریب اور تنہا مردوں کو نشانہ بناتی تھی۔ شادی کے بعد وہ مبینہ طور پر شوہروں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی تھی۔
عدالت نے اس عمل کو ایک منظم اور منصوبہ بند جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیش کیے گئے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نیٹ ورک میں خاتون اکیلی شامل نہیں تھی بلکہ اس کی بیٹیاں اور داماد بھی اس کارروائی کا حصہ تھے۔
فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ طلاق کے بغیر بار بار شادی کرنا قانوناً جرم ہے اور اس طرح کے اقدامات معاشرتی اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ عدالت کے مطابق ایسے جرائم کے خلاف سخت سزا دینا ضروری ہے تاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی قائم رہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026