LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

نیویارک ٹائمز: بھارت کی سیاسی مداخلت نے ٹی 20 ورلڈکپ کو مالی نقصان پہنچایا

Web Desk

9 February 2026

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کی اجارہ داری اور سیاسی مداخلت پر مبنی چشم کشا رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے کھیل سے متعلق فیصلوں اور آئی سی سی و بی سی سی آئی کے گٹھ جوڑ نے ٹورنامنٹ کو نقصان پہنچایا۔

اخبار نے بتایا کہ جب بنگلہ دیش نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا، تو آئی سی سی نے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا۔ پاکستان کے تمام میچز پہلے ہی سری لنکا میں منتقل کیے جا چکے تھے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک بھارت میچ نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی کو تقریباً 250 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہو سکتا ہے، جس میں سے 40 فیصد بھارت کو ملنے والا تھا۔ اس کے علاوہ براڈ کاسٹرز کو تین ارب ڈالر کے نقصانات کا اندیشہ ہے۔ بھارتی میڈیا رائٹس ہولڈر ‘جیو اسٹار’ پہلے ہی اپنے تین ارب ڈالر کے معاہدے پر نظر ثانی کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ کی شروعات سے قبل ہی آئی سی سی کے بھارت نواز فیصلوں، بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے اور پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ متنازع ہو چکا ہے، اور کھیل کے مالی اور سیاسی اثرات گہرا ہونے کے امکانات ہیں۔