شادی میں باراتیوں کا مظاہرہ، دف بجا کر چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
Web Desk
14 October 2026
بھارت کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف نئی دہلی کی سڑکوں پر اپوزیشن جماعتوں اور نوجوانوں کی ‘جین زی’ (Gen Z) قیادت میں قائم ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا شدید احتجاج جاری ہے، جس کے اثرات اب ملک بھر میں پھیلتے ہوئے شادی کی تقریبات تک جا پہنچے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد دکن میں شادی کی ایک استقبالیہ تقریب اس وقت سیاسی احتجاج میں تبدیل ہو گئی جب باراتیوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف سماجی کارکن طلحہ صلاح کو شادی میں روایتی ‘مرّفا بینڈ’ کی گونج کے دوران باراتیوں کے ہمراہ نعرے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ باراتیوں نے دف اور ڈھول کی تھاپ پر ‘ایس آئی آر’ (SIR) کارروائی اور انتخابی فہرستوں کی نظرِ ثانی کے عمل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس وقت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر سمیت پوراہ شہر مظاہرین کی تحویل میں ہے جہاں انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف سخت احتجاج جاری ہے۔ حیدرآباد کی شادی میں سامنے آنے والا یہ منفرد احتجاج سوشل میڈیا پر نہ صرف شدت سے وائرل ہو رہا ہے بلکہ بھارتی سیاست میں عوام کے بڑھتے ہوئے غصے کی انوکھی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026