جوڑے نے فوٹو شوٹ کیلئے ہائی وے ہی بلاک کر دیا
Web Desk
4 February 2026
بھارت میں ایک جوڑے نے مصروف شاہراہ پر بیٹھ کر فوٹو شوٹ کرتے ہوئے سڑک کا ایک حصہ بلاک کر دیا، جس کے باعث متعدد افراد کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ واقعے کی ویڈیو ایک گاڑی کے ڈیش کیم میں محفوظ ہو گئی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مبینہ طور پر چلتی گاڑی کے اندر سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرائیور اس سڑک کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں ڈھلوان کے باعث مرئیت محدود ہے۔ جیسے ہی گاڑی قریب پہنچتی ہے تو اچانک ایک جوڑا ہائی وے کے بائیں جانب کھڑی سکوٹر پر بیٹھا نظر آتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق سکوٹر سڑک کو جزوی طور پر روک رہا تھا جبکہ جوڑا سیلفی لینے میں مصروف اور آنے والی ٹریفک سے بے خبر دکھائی دیتا ہے۔ ڈرائیور اپنی گاڑی روک کر جوڑے سے سوال کرتا ہے کہ وہ اس خطرناک مقام پر کیا کر رہے ہیں، تاہم جوڑا الٹا ڈرائیور پر اعتراض کرتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ انہیں سڑک پر تصاویر بنانے کا پورا حق حاصل ہے۔
یہ ویڈیو اس بات کی واضح مثال ہے کہ لاپرواہی کا ایک لمحہ کس طرح بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، کئی افراد نے جوڑے کے رویے پر غصے کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور ہائی ویز پر خطرناک رویے اختیار کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کیا۔
کئی صارفین نے نشاندہی کی کہ ہائی ویز مسلسل نقل و حرکت کے لیے بنائی جاتی ہیں اور ایسے مقامات پر چند لمحوں کا رکنا بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026