LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

بھارت: قتل کا مفرور ملزم نام بدل کر 27 برس تک ڈاکٹر بنا رہا

Web Desk

9 August 2026

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک دور افتادہ علاقے سے پولیس نے 27 سال سے روپوش قتل کے ایک خطرناک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جو نام تبدیل کر کے بھیس بدل کر ایک ڈاکٹر کے طور پر زندگی گزار رہا تھا۔ نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 53 سالہ ملزم راجندر سنگھ یادو نے 1998ء میں ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا، لیکن 1999ء میں عدالت میں سماعت کے لیے جاتے ہوئے وہ پولس کی حراست سے ہتھکڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

فرار کے بعد ملزم نے مدھیہ پردیش کے ضلع اشوک نگر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں پناہ لی اور اپنا نام تبدیل کر کے خود کو ایک ڈاکٹر کے طور پر متعارف کرایا۔ اس نے وہاں نہ صرف اپنا کلینک کھول کر مریضوں کا علاج شروع کیا بلکہ ‘ڈاکٹر جھٹکا’ کے نام سے مقامی لوگوں میں مقبول بھی ہو گیا۔ اس دوران اس نے وہیں شادی کر لی، جس سے اس کے دو بچے ہیں، اور پراپرٹی کے کاروبار میں منسلک ہو کر اپنی مالی حالت بھی بہتر بنا لی۔ تاہم 27 برس بعد پولیس کو ملزم کے بارے میں سوراخ ملا، جس کے بعد کئی دنوں تک اس کی نگرانی کی گئی اور تصدیق ہونے پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔