LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی کوریڈور سے گزرنا مشکل، بحری جہاز ایران کے مقررہ راستوں سے گزریں: پاسداران انقلاب جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز حادثے کا شکار شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک پر لگا دی گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت بحال روس اور شمالی کوریا کو ملانے والے نئے پل کا افتتاح کردیا گیا مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوسکتے ہیں: سرگئی لاوروف پرنس بہاول عباسی کا بہاولپور صوبہ بحالی تحریک شروع کرنے کا اعلان مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا ایران امریکا جنگ: یو اے ای نے متبادل تجارتی راستے بنانے شروع کردیے پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی کوئٹہ سے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری

راولپنڈی:امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی سخت

Web Desk

28 November 2025

امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بیرونی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا۔ جیل کے اطراف اور مرکزی راستوں پر مجموعی طور پر 5 اہم مقامات داہگل، جیل گیٹ ون، گیٹ فائیو، فیکٹری ناکہ اور گورکھپورپر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس اہلکار 12، 12 گھنٹے کی شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسران اور اہلکار بھی سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ آر پی او، پنجاب کانسٹیبلری اور مختلف تھانوں کے عملے سمیت 700 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جو ربڑ بلٹس، آنسو گیس، شیلڈز اور اینٹی رائٹ ساز و سامان سے لیس ہوں گے۔ٹریفک پولیس کے 10 افسران و اہلکار بھی فرائض پر مامور ہوں گے، جبکہ لفٹرز اور قیدی وینز بھی موقع پر موجود رہیں گی۔ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی براہِ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔گوجرخان، مندرہ، کہوٹہ، کلرسیداں اور دھمیال تھانوں کے ایس ایچ اوز اور نفری تعینات رہیں گے، جبکہ تھانہ چکری، روات، چونترہ، ویمن، مورگاہ، کینٹ اور صدر بیرونی کے ایس ایچ اوز بھی اپنی ٹیموں کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مجموعی طور پر 23 انسپکٹرز تعینات اہلکاروں کی قیادت کریں گے