کوئٹہ سے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال
Web Desk
7 September 2026
بلوچستان سے ملک کے دیگر صوبوں کے لیے معطل کی گئی ٹرین سروس دو روز کی عارضی معطلی کے بعد تمام روٹس پر باقاعدہ طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق آج کوئٹہ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک کی ضروری مرمت اور بحالی کے کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے لیے تمام ٹرین آپریشنز کو دو دنوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ مرمتی کام کی بروقت تکمیل کے بعد ریلوے ٹریک کو مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر محفوظ قرار دے کر سروسز دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026