جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز
Web Desk
7 September 2026
پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے معاملے پر جماعتِ اسلامی پاکستان اور وفاقی حکومت کی ٹیم کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذاکراتی نشست میں جماعتِ اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر لیاقت بلوچ کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان اور وزیرِ مملکت علی پرویز ملک بھی شامل ہیں۔
مذاکرات کی اس اہم نشست کے دوران جماعتِ اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے یا اس کی شرح میں نمایاں کمی کے لیے تکنیکی و معاشی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ جماعتِ اسلامی کی قیادی ٹیم پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری لیوی کے بوجھ سے عوام کو درپیش مشکلات اور معاشی دباؤ سے حکومت کو تفصیلی طور پر آگاہ کرے گی اور اپنا موقف رکھے گی۔ جماعتِ اسلامی کا مؤقف ہے کہ پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کے بغیر مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں، اسی لیے حکومت پر لیوی کا بوجھ کم کرنے کے لیے مسلسل دباؤ بڑھایا جا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026