حادثے کا شکار شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک پر لگا دی گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت بحال
Web Desk
7 September 2026
پنجاب کے ضلع بہاولپور میں پیش آنے والے حادثے کے باعث متاثر ہونے والی مسافر ٹرین ‘شالیمار ایکسپریس’ کی پٹری سے اترنے والی بوگیوں کو کامیابی کے ساتھ دوبارہ ٹریک پر لگا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد شالیمار ایکسپریس کو قریبی سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے مرکزی ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ٹریک کی صفائی اور تکنیکی معائنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں ریلوے کا نظام دوبارہ معمول پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران متاثر ہونے والی شالیمار ایکسپریس کی ‘بریک بوگی’ کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور نئی بریک بوگی کی تنصیب کے بعد ٹرین کو اس کی منزلِ مقصود کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ نے مزید بتایا کہ حادثے کے باعث مسافروں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور دیگر مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کو وقت کا پابند بنانے کے لیے تمام تر ضروری اور ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026