علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی
Web Desk
7 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پولیس اور نیب و ایف آئی اے کی جانب سے جامع رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کی طرف سے وکلا خالد یوسف چودھری اور شاہینہ شہاب جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی سرکاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کل 3 مقدمات درج ہیں، جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں دونوں بہنوں کے خلاف ایک انکوائری بھی زیرِ التوا ہے۔ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ آج کی تاریخ تک کی دستیاب معلومات کے مطابق ان دونوں شخصیات کے خلاف صرف یہی تین مقدمات اور ایک انکوائری موجود ہے۔ عدالت نے سرکاری رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ طور پر نمٹا دیا۔ واضح رہے کہ یہ درخواست شاہ ریز خان کی جانب سے اکتوبر 2024ء میں دونوں بہنوں کی گرفتاری کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026