LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ

Web Desk

7 September 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ‘سلام کراچی فیسٹیول’ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور کراچی نے ہر دور میں ملک کی قیادت اور رہنمائی کی ہے۔

فیسٹیول کے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی محض روشنیوں کا شہر نہیں بلکہ زندہ دل لوگوں کا مسکن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں مکمل اور فعال بلدیاتی نظام موجود ہے اور کے ایم سی (بلدیہ عظمیٰ کراچی) شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اپنی تقریر کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ملکی دفاع اور سفارتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے یہ ملک وجود میں آیا، اور ہماری مسلح افواج نے بھارت کے خلاف ہر محاذ پر جرات مندانہ دفاع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ بہترین خدمات انجام دیں۔ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ ملک یا صوبے کے خلاف معاندانہ نظر رکھنے والوں کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے کارکناں اور سپاہی اسی طرح دندان شکن جواب دیں گے جیسا ماضی میں دیا جاتا رہا ہے۔