LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا

Web Desk

7 September 2026

پاکستان اور جاپان کے درمیان صوبہ سندھ میں سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کے لیے 2.58 ارب جاپانی ین (تقریباً 16.4 ملین امریکی ڈالر) کا گرانٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور قدرتی آفات سے دوچار مقامی آبادیوں کی نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس گرانٹ کے تحت لاڑکانہ میں دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر واقع ‘اولڈ آباد بند’ کی بہتری اور استحکام کا کام انجام دیا جائے گا تاکہ علاقے کو ممکنہ سیلابی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ‘ایکسچینج آف نوٹس’ اور ‘ریکارڈ آف ڈسکشن’ پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے دستخط کیے، جبکہ گرانٹ معاہدے پر ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور سبینہ قریشی اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے سینئر نمائندے سوگاوارا تاکایوکی نے دستخط کیے۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے جاپان کو پاکستان کا دیرینہ اور قابلِ قدر ترقیاتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے اس کی مسلسل اور فراخدلانہ معاونت کو سراہا۔ جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جاپان، پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بناتا رہے گا۔