LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

Web Desk

7 September 2026

ایبٹ آباد/ حویلیاں: ہزارہ کے سیاسی و سماجی قائدین نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے تمام تر تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مشترکہ اور فعال جدوجہد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

حویلیاں میں منعقدہ ایک اہم اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار محمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت اور ہزارہ ڈویژن کے عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ کسی ایک شخص یا سیاسی جماعت تک محدود نہیں بلکہ کروڑوں عوام کی دیرینہ خواہش اور حق ہے، جس کی تکمیل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران صوبہ ہزارہ تحریک اور تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماؤں نے مشترکہ حکمتِ عملی پر مکمل اتفاق کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار گوہر زمان نے تحریک کے بانی بابائے ہزارہ بابا حیدر زمان مرحوم کی خدمات اور التزام کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اس تحریک کی بنیاد رکھی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا اور آئینی و سیاسی طریقہ کار کے تحت اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔