LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : صدر ٹرمپ کا اعلان بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے مالی سال 2026-27 کے پہلے تین ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی رپورٹ جاری لائیو سٹاک برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز قائم کرنے کی منظوری حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج لائے گی، محسن رضائی مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط

تیسری ششماہی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کا 15 روزہ دورہ پاکستان

Web Desk

24 February 2026

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کا 15 روزہ دورہ آج پاکستان پہنچ رہا ہے جو 11 مارچ تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق مشن کے پہلے مرحلے میں کراچی اور دوسرے مرحلے میں اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے۔

جائزہ مشن مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بنیادی خدوخال پر بھی بات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے صوبائی اور مجموعی مالیاتی فریم ورک پر بھی بات ہوگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ٹیکس ریونیو کے سوا آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف پورے کر لیے گئے ہیں، جبکہ ٹیکس ہدف میں مزید کمی کی درخواست بھی کی جائے گی۔ مشن قرض پروگرام کے تحت جولائی تا دسمبر کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ حالیہ سیلاب سمیت متعدد مشکلات کے باوجود قرض پروگرام آن ٹریک ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو پہلے 6 ماہ میں 329 ارب روپے کے ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، اور 7 ماہ میں 372 ارب کے شاٹ فال پر مشن کو آگاہ کیا جائے گا۔ درخواست کے ذریعے سالانہ ٹیکس ہدف میں مزید کمی کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

جائزہ مشن کے دوران گورننس، اینٹی کرپشن اقدامات، نیب اور اہم اداروں میں تقرریوں کے عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ سرکاری افسران کے اثاثے عام کرنے اور اصلاحات کے ایکشن پلان کو بھی مشن کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق معاشی استحکام، مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ اور دیگر اقدامات کا جائزہ مذاکرات کا حصہ ہوگا۔ پرائمری فسکل سرپلس جی ڈی پی کے تقریباً 1.3 فیصد حاصل کیا گیا، جبکہ صوبوں نے مجموعی طور پر 1180 ارب روپے کا کیش سرپلس دیا۔

غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر پروگرام کے ہدف سے زیادہ برقرار رہیں گے، اور جولائی تا نومبر لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں تقریباً 6 فیصد کی نمو رہی۔

آئی ایم ایف مشن کا دورہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان کو اب تک 3.3 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔