خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ
Web Desk
5 October 2026
اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کی امن و امان کی نازک صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جلد دوبارہ اہم ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی اور پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجز کے بعد دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں آئندہ کی سیاسی و آئینی حکمتِ عملی پر مفصل مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا، جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کیے جانے والے تدابیر کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم، صدر اور اتحادی رفقا باہمی مشاورت کے بعد ہی کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026