مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ
Web Desk
5 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے روزانہ اسپرین (Aspirin) کی ایک گولی استعمال کرتے ہیں۔ ریاست اوہائیو کے شہر وینڈیلیا میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میں روزانہ اسپرین کی ایک گولی لیتا ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ یہ طبی لحاظ سے کتنی مفید ہے یا نہیں، لیکن مجھے نفسیاتی طور پر اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔”
امریکی صدر کے اس تازہ بیان نے اسپرین کے مسلسل استعمال کے بارے میں ان کی سابقہ گفتگو کو بھی ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ اس سے قبل ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ خون کو پتلا رکھنے کے لیے گزشتہ 25 سال سے اپنے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ مقدار سے بھی زیادہ اسپرین لے رہے ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں جب ان کے بائیں ہاتھ پر ایک نمایاں نیلا نشان (بلڈ اسپاٹ) دیکھا گیا تھا، تو اس وقت بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی وجہ زیادہ مقدار میں اسپرین کا استعمال ہی قرار دی تھی۔
متعلقہ عنوانات
سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
5 October 2026
آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی
5 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
5 October 2026
میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ
5 October 2026
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
5 October 2026
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب
5 October 2026
تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے، آرامکو سربراہ کا انتباہ
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ
5 October 2026