سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب
Web Desk
5 October 2026
سعودی عرب نے اپنے سیاحتی ویزا پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے کوسوو اور گیانا کے شہریوں کو بھی الیکٹرانک ویزا (e-Visa) اور آن آرائیول ویزا سہولت میں شامل کر لیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے باضابطہ اعلان کے مطابق، اب ان دونوں ممالک کے شہری مملکت میں آمد سے قبل آن لائن الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے یا سعودی ایئرپورٹس اور سرحدی معابر پر پہنچ کر فوری طور پر سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ویزا کوسوو اور گیانا کے شہریوں کو مختلف مقاصد کے لیے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے، جن میں سیاحت، عمرہ کی ادائیگی، ثقافتی و تفریحی تقریبات میں شرکت، نمائشوں اور کانفرنسوں میں شمولیت، اور اپنے رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات شامل ہے۔ حکام کے مطابق کوسوو اور گیانا کو سیاحتی ویزا کی فہرست میں شامل کرنا ‘سعودی ویژن 2030ء’ کے تحت عالمی سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا بھر سے آنے والے زائرین و سیاحوں کے لیے سفری عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026