LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق وطن واپس پہنچ گئے

Web Desk

1 September 2026

پاکستان کے قومی اوپنر امام الحق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کے بعد براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنڈلی کی تکلیف کے باعث میچ کی دونوں اننگز میں شرکت نہ کرنے والے امام الحق کی حالیہ انجری کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تحقیقات کا امکان ہے۔ ماضی میں مارچ 2025 کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے امام الحق کو انجری کی علامات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور طبی عملے کو گمراہ کر کے پہلے ون ڈے سے خود کو باہر رکھنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، جس کے باعث حالیہ واقعے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کے ساتھ 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے، جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔