مبینہ سائبر کرائم انکوائری: قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے سامنے پیش نہ ہو سکے
Web Desk
14 September 2026
لاہور: پاکستان کے قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان مبینہ سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود اپنے مقررہ وقت پر پیش ہونے میں ناکام رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں کھلاڑیوں کو اپنا باقاعدہ بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اپنے وفاقی کالونی لاہور میں واقع دفتر میں طلب کر رکھا تھا۔ تاہم دونوں قومی کرکٹرز کی جانب سے عدم پیشی سامنے آئی ہے۔
تفتشی ذرائع کا بتانا ہے کہ اس انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے نے اوپنر امام الحق اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے اسمارٹ فونز پہلے ہی اپنی تحویل میں لے رکھے ہیں، جنہیں ڈیجیٹل اور تکنیکی جانچ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امام الحق کے خلاف ٹیم میں شمولیت اور میچز سے متعلق مبینہ ”فیک انجری“ (جعلی زخمی ہونے) کا الزام زیرِ تفتیش ہے، جبکہ محمد رضوان سے قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی حساس اور اندرونی معلومات باہر لیک کرنے (ڈریسنگ روم لیکس) کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026