مبینہ جعلی انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی: ٹیسٹ اوپنر امام الحق کے خلاف ابتدائی رپورٹ تیار
Web Desk
13 September 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اوپنر امام الحق کے خلاف مبینہ مشکوک انجری، ڈریسنگ روم کی معلومات لیک کرنے اور نظم و ضبط کی شدید خلاف ورزیوں پر ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان پر دو سال کی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے ماضی کے ریکارڈر اور پرانی فائلوں کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ بورڈ حکام کو انگلینڈ کے اہم دورے سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران امام الحق کی انجری پر شدید شکوک و شبہات تھے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ انجری کی مکمل انکوائری کے بعد بورڈ کی متعلقہ کمیٹی نے اس وقت بھی قومی اوپنر پر 2 سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔ تاہم، اس موقع پر ایک سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے ذاتی ملاقاتیں کر کے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی التجا کی تھی۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ قومی ٹیم کے ایک سابق کپتان نے بھی اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے امام الحق کو سزا سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت امام الحق کو مبینہ طور پر فرضی انجریز کا بہانہ بنانے، ڈریسنگ روم کی اندرونی گفتگو اور حکمت عملی باہر لیک کرنے اور ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کا سامنا ہے، جس کے بعد بورڈ کی جانب سے ان کے خلاف سخت قانونی و ڈسپلنری کارروائی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026