عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا
Web Desk
3 July 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے موٹر ویز پر شہریوں سے وصول کیے جانے والے اضافی ٹول ٹیکس کے خلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے اس پر فوری روک لگا دی ہے۔
عدالتِ عالیہ کے معزز جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان ایم ٹیگ (Non-M-Tag) گاڑیوں اور کم بیلنس والے ایم ٹیگ ہولڈرز پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے متعلق این ایچ اے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع (Stay Order) جاری کر دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد جلال حیدر نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت کیس کے دیگر فریقین کو باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور ان سے اگلی سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کے بعد اب موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس کی بنیاد پر شہریوں سے کوئی بھی اضافی ٹیکس یا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید تفصیلی سماعت 3 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026