اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
Web Desk
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں کے غیر قانونی کام کرنے اور ایچ آئی وی (HIV) کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سنگین معاملے پر ڈپٹی کمشنر (DC) اور آئی جی اسلام آباد کی طلبی کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے جاری کردہ 2 صفحات پر مشتمل سماعت کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کثیر تعداد میں شیشہ کیفے کام کر رہے ہیں، جن میں سے کئی این او سی (NOC) کے ساتھ اور متعدد بغیر کسی اجازت نامے کے چلائے جا رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق، یہ شیشہ کیفے ایچ آئی وی سمیت دیگر موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا بڑا سبب بن رہے ہیں اور متعلقہ فریقین قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ان کیفوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔ عدالت نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اور دیگر فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 9 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن
19 August 2026
وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
19 August 2026
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026
حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا
18 August 2026