قومی کرکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم معطل
Web Desk
4 August 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس، میچ فیس، الاؤنسز، اور پی سی بی بجٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 09 جولائی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پی سی بی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انفارمیشن کمیشن کے حکم پر امتناعی حکم جاری کر دیا اور کیس میں انفارمیشن کمیشن اور شہری کاشف شہزاد اعوان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مانگی گئی معلومات صرف ادارہ جاتی اخراجات تک محدود نہیں بلکہ اس میں انفرادی کھلاڑیوں کی ذاتی مالی تفاصیل اور خفیہ معاہدے شامل ہیں۔ عدالت نے انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
کامن ویلتھ گیمز کے بعد بڑا سیٹ بیک: پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے لاپتا، ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہ پہنچے
4 August 2026
پورٹ آف سپین ٹیسٹ: عبداللہ شفیق، بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے 266 رنز بنا لئے
4 August 2026
دوسرا ٹیسٹ: ساجد خان کی شاندار بولنگ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز پر ڈھیر
4 August 2026
ملک بھر سے 441 سکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو گئے
3 August 2026
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا
3 August 2026
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 239 رنز بنا لیے
2 August 2026
دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
2 August 2026
دوسرا ٹی 20، سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
2 August 2026