آئی سی سی رینکنگ: شوال ذوالفقار کی بڑی چھلانگ، پہلی بار ٹاپ 30 میں شامل
Web Desk
23 September 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کے باعث نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پاکستان کی نوجوان بیٹر شوال ذوالفقار نے بیٹنگ رینکنگ میں 16 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 29 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 30 بیٹنگ رینکنگ میں شامل ہو گئی ہیں۔ قومی بیٹر عائشہ ظفر نے بھی زبردست بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ رینکنگ میں 31 درجے پیش رفت کے ساتھ 40 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں 9 درجے ترقی کے بعد وہ 30 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔
بولنگ رینکنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کی اسٹار اسپنر سعدیہ اقبال ایک درجے ترقی کے بعد عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی بولنگ رینکنگ میں 5 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 24 ویں پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ دوسری جانب بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کی شافالی ورما چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ بالنگ رینکنگ میں بھارت کی شری چارانی پہلی اور دیپتی شرما دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش
23 September 2026
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
22 September 2026
پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
21 September 2026
کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست خارج
21 September 2026
فیفا آسیان کپ، پاکستان کے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان، کوچ ویزا تاخیر کے باعث کیمپ سے باہر
20 September 2026
ایشن گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے ہرادیا
20 September 2026
وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا
20 September 2026
بنگلہ دیش: بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری
20 September 2026