قومی ویمن کرکٹرسدرہ امین آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل
Web Desk
28 July 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازه ترین ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹرز نے شاندار کارکردگی کی بدولت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کی ابتدائی دو اننگز میں 57 اور 100 رنز کی شاندار اور نا قابلِ شکست اننگز کھیلنے کے بعد پاکستان کی سینئر بیٹر سدرہ امین نویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سدرہ امین نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوبارہ ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے۔
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اوپننگ بیٹر گل فیروزہ نے 18 درجے چھلانگ لگا کر 54ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری جانب سری لنکا کی وشمی گنارتنے میچ وننگ سنچری کی بدولت 16 درجے ترقی کے ساتھ اپنے کیریئر کی بہترین 39ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ سری لنکن بیٹر ہریتھا سماراوکرما بھی 3 درجے بہتری کے بعد مشترکہ طور پر کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھی اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو باؤلرز کی فہرست میں 32ویں نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ وہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں 8ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پاکستان کی اسپنرز اُمِ ہانی اور سیدہ عروب شاہ نے بھی بہترین باؤلنگ کی بدولت بالترتیب 11،11 درجے ترقی کی اور ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں 53ویں اور 63ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026