ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے سیمی فائنلز کا شیڈول تبدیل کر دیا
Web Desk
24 February 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا۔ نئے شیڈول کے مطابق پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے یا نہیں، سری لنکا کے کوالیفائی کرنے پر پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، چاہے مد مقابل بھارتی ٹیم ہو یا کوئی اورٹیم ہو ۔آئی سی سی کےاعلامیے کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں منعقد ہو سکتا ہے اور یہ فیصلہ مخصوص شرائط کے تحت کیا جائے گا۔اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو سری لنکا سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلے گا۔آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر پاکستان اور سری لنکادونوں ہی سیمی فائنل میں نہیں پہنچتے ہیں توپہلا سیمی فائنل کولکتہ جب کہ دوسراممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، تاہم اگر اس کا مدمقابل پاکستان ہواتومیچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026