آئی سی سی ون ڈے کرکٹرز رینکنگ: بابراعظم چھٹے، سلمان علی آغا 9 ویں، شاہین آفریدی 25 ویں
Web Desk
18 March 2026
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہیں۔
بیٹرز رینکنگ:
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے پہلے نمبر کی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر قائم ہیں۔ سلمان علی آغا نو درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد رضوان دو درجہ تنزلی کے بعد 26 ویں نمبر پر آئے جبکہ فخر زمان چار درجے تنزلی کے بعد 31 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بنگلہ دیش کے تنزید حسن 31 درجے بہتری کے بعد 55 ویں نمبر پر آ گئے۔
باؤلرز رینکنگ:
افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسری پوزیشن پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نو درجے بہتری کے بعد 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے ابرار احمد چار درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر آئے۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 17 اور 19 ویں نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے تسکین احمد 12 درجے بہتری کے بعد 28 ویں اور مستفیض الرحمن 13 درجے بہتری کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آل راؤنڈرز رینکنگ:
افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے سلمان آغا تین درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ شاہین آفریدی 45 درجے بہتری کے بعد 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026