LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری

بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی

Web Desk

17 June 2026

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے ہی میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم معرکے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ (مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے) پر پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف یہ تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ کرکٹ کی عالمی باڈی نے سزا کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سلو اوور ریٹ کی پاداش میں پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ برمنگھم کے تاریخی میدان ایجبسٹن میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ وقت کے اندر اپنا ایک اوور پیچھے رہی، جس کے باعث قانون کے مطابق یہ ایکشن لیا گیا۔ میچ کے بعد قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے میچ ریفری کے سامنے اپنی ٹیم کی اس غلطی کا باقاعدہ اعتراف کیا اور آئی سی سی کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو فوری طور پر قبول کر لیا، جس کی وجہ سے اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اس سنسنی خیز افتتاحی میچ میں قومی ویمن ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارتی ویمن ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔