LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی ٹکٹ بیلٹ یکم اکتوبر سے کھول دی گئی، شائقین کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع

Web Desk

30 September 2026

شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے کر دیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شائقین حصہ لے سکیں گے۔

ورلڈ کپ ٹکٹ بیلٹ میں شرکت بالکل مفت ہوگی اور اس میں “پہلے آئیے، پہلے پائیے” والی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے لے کر 21 نومبر تک موصول ہونے والی تمام درخواستیں ٹکٹ بیلٹ میں یکساں طور پر شامل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا یہ بڑا میلہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، اور تقریباً 23 سال کے طویل عرصے کے بعد ورلڈ کپ ایک بار پھر افریقی سرزمین پر واپس آرہا ہے۔

  • میچز اور ٹیمیں: میگا ٹورنامنٹ میں کل 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، جو 12 مختلف وینیوز پر کل 57 میچز کھیلیں گی۔

  • درخواست کی حد: شائقین ایک سے زائد میچز کے لیے ٹکٹ بیلٹ میں درخواست دے سکیں گے، البتہ ہر میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹ حاصل کرنے کی درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔

  • قرعہ اندازی: ٹکٹ کی طلب بہت زیادہ ہونے کی صورت میں کامیاب شائقین کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا، اور کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو ای میل کے ذریعے باضابطہ طور پر ٹکٹ خریدنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔