پاک بھارت کشیدگی، آئی سی سی بھارت کے ایونٹس کے متبادل میزبان پر غور
Web Desk
18 February 2026
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے بھارت سے اہم ایونٹس کی میزبانی کسی اور ملک کو دیے جانے کا امکان ہے۔آسٹریلوی میڈیا کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی دو ہزار انتیس اور ون ڈے ورلڈ کپ دو ہزار اکتیس کے لیے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کر دیا۔رپورٹ کےمطابق آسٹریلیا ممکنہ طور پر آئی سی سی کے گلوبل ایونٹس کا متبادل میزبان ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی،آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کیلئے متبادل وینیوز کی تلاش شروع کی گئی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کےمطابق فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناتے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی تاہم بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026