آئی سی سی نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیاں کردیں
Web Desk
1 October 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی تمام انٹرنیشنل سیریز میں ہو گیا ہے۔ نئی تر ترمیمات کے مطابق ڈے ٹیسٹ میچز میں خراب روشنی سے بچاؤ کے لیے باہمی رضامندی سے ‘پنک بال’ کے تجرباتی استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے آخری اوور میں وکٹ گرنے پر اب لازمی طور پر کھیل ختم نہیں ہوگا بلکہ حالات سازگار ہونے پر جاری رکھا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پانی کے وقفے کے دوران ہیڈ کوچ یا نامزد نمائندے کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی، لیگ سائیڈ وائیڈ کے آزمائشی قانون کو مستقل کر دیا گیا ہے، اور وقت ضائع کرنے والے بیٹرز کو تیسری بار خلاف ورزی پر 5 پینلٹی رنز کی سزا دی جائے گی۔ آئی سی سی نے خواتین کرکٹ میں گیند کے سائز، اوور تھرو کے قانون کے ابہام اور رن آؤٹ/اسٹمپنگ کے دوران فیلڈر کے گیند پر مکمل کنٹرول سے متعلق ضابطوں کو بھی واضح کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026