LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

ٹِک ٹاک پر بے وفائی کرتے پکڑے جانیوالے شوہر نے ریسٹورنٹ پر مقدمہ کردیا

Web Desk

7 January 2026

ریسٹورنٹ کی جانب سے جاری کی گئی ایک پروموشنل ویڈیو ایک شادی شدہ شخص کے لیے قانونی اور خاندانی بحران کا سبب بن گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں ایک 42 سالہ شادی شدہ شخص کو کسی اور خاتون کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے دکھایا گیا، جسے اس کی اہلیہ نے دیکھ لیا اور بطور ثبوت استعمال کرتے ہوئے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔

رپورٹس کے مطابق شوہر نے اپنی اہلیہ کو بتایا تھا کہ وہ دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ ڈنر پر جا رہا ہے، تاہم ریسٹورنٹ کی سوشل میڈیا ویڈیو میں اسے ایک اور خاتون کے ساتھ دیکھ کر اہلیہ کو بے وفائی کا علم ہوا۔ اس واقعے کے بعد خاتون نے شوہر کو گھر سے نکال دیا اور ازدواجی رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں متاثرہ شوہر نے ریسٹورنٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو بنا کر اور بغیر اجازت سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اس کی پرائیوسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ شوہر نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کے باعث نہ صرف اس کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی بلکہ اسے سماجی بدنامی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو اہلیہ کے سامنے خود سامنے آئی یا کسی تیسرے شخص نے شوہر کو پہچان کر ویڈیو اسے بھیجی، تاہم یہ واقعہ سوشل میڈیا، پرائیویسی اور ذاتی زندگی کے تحفظ سے متعلق ایک اہم قانونی بحث کو جنم دے رہا ہے۔