LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان

مکھیوں کے جھنڈ نے طیارہ روک لیا، پرواز تاخیر کا شکار

Web Desk

8 April 2026

امریکہ کے شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب شہد کی مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ نے طیارے کی روانگی میں رکاوٹ ڈال دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، پرواز کے لیے تیار کھڑے طیارے کے انجن (ٹربائن) میں اچانک ہزاروں شہد کی مکھیاں داخل ہو گئیں، جس کے باعث حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر فلائٹ آپریشن فوری طور پر روک دیا گیا۔

طیارے میں موجود ایک مسافر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرلائن عملے کے ساتھ مکھیوں کے ماہرین (بی کیپرز) بڑی احتیاط سے انہیں ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے ماحول دوست طریقہ کار اپناتے ہوئے مکھیوں کو کسی نقصان کے بغیر ایک خاص ڈبے میں جمع کیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ اس عجیب و غریب واقعے کے باعث طیارہ تقریباً ایک گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہا، تاہم تکنیکی معائنے اور تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے بعد پرواز کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔