LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

ایرانی شہزادے کی ساس کا 600 ہیروں والا قیمتی ہار چوری

Web Desk

29 August 2026

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ‘میوزیم آف اپلائیڈ آرٹس’ میں نمائش کے لیے رکھا گیا 600 سے زائد ہیروں اور پلاٹینم سے بنا 40 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا قیمتی ہار مسلح ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ چوری ہونے والا یہ تاریخی ہار 1939 میں مصر کی ملکہ نازلی نے اپنی بیٹی فوزیہ کی ایران کے سابق ولی عہد محمد رضا پہلوی سے شادی کے موقع پر پہنا تھا، جسے جیولری کمپنی ‘وان کلیف اینڈ آرپلز’ کی نمائش کا حصہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے شیشے کا کیس توڑ کر یہ انمول زیور چرایا اور ویانا شٹاٹ پارک کی جانب فرار ہو گئے۔ پولیس اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ یورپی پولیس ادارے ‘یوروپول’ نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں یورپ کے عجائب گھروں میں زیورات و نوادرات کی چوری کی پرتشدد وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔