LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے بلوچستان میں گیس کی فراہمی معطل، بولان میں پائپ لائن دھماکے سے متاثر پاکستان کی بڑی جیت، چاول برآمدگی کیس میں بھارت کی اپیل خارج یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے جارحیت روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

ڈارون ٹیسٹ: حسن محمود کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 198 رنز پر آل آؤٹ

Web Desk

13 August 2026

ڈارون میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیشی فاسٹ بولر حسن محمود کی شاندار اور تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 198 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بنگلا دیشی تیز گیند بازوں نے غلط ثابت کر دکھایا۔ 45 رنز کی ابتدائی شراکت کے بعد 74 کے مجموعی اسکور پر ہوسٹ ٹیم کے 4 اہم بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے، جن میں جیک ویدرالڈ (23)، ٹریوس ہیڈ (22)، کیمرون گرین (13) اور مارنس لبوشین (1) شامل تھے۔

اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری نے 55 رنز کی شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم 129 کے اسکور پر ایلکس کیری بھی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایک اینڈ سے اسٹیو اسمتھ نے مزاحمت جاری رکھی اور 71 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے، لیکن دوسرے اینڈ سے بیو ویبسٹر (12)، کپتان پیٹ کمنز (9)، نیتھن لیون (7) اور مچل اسٹارک (1) جلدی آؤٹ ہوتے گئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 55 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا موقع ہے جب بنگلا دیشی فاسٹ بولرز نے ایک اننگز کی تمام 10 وکٹیں اپنے نام کی ہوں، جبکہ حسن محمود کا یہ اسپیل کسی بھی بنگلا دیشی تیز گیند باز کی تیسری بہترین اننگز باؤلنگ پرفارمنس ہے۔