بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور مستعفی
Web Desk
7 October 2026
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی ویمن ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے بالکل آسان نہیں تھا کیونکہ اس سفر کے ساتھ کئی سالوں کی یادیں اور جذبات منسلک ہیں، تاہم وہ بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم میں اپنی خدمات فراہم کرتی رہیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کور نے گوہاٹی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی اعلیٰ سطحی ریویو میٹنگ کے اختتام پر اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب اوپننگ بیٹر سمرتھی مندھانا کو ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026