حارث رؤف کی نظریں اگلے ماہ ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز پر مرکوز
Web Desk
17 September 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے ماہ سے شروع ہونے والی بین الاقوامی تین ملکی سیریز پر اپنی تمام تر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پی ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک میں چار روزہ کرکٹ کھیلنے سے انہیں تین ملکی سیریز کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہترین بالنگ کر کے ردہم حاصل کرنا ان کا بنیادی ہدف ہے تاکہ وہ آنے والی انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
حارث رؤف نے چار روزہ (ریڈ بال) کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارمیٹ فاسٹ بالرز کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے بالرز کو اپنی لائن اور لینتھ پر محنت کرنے اور اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کا بہترین موقع ملتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اگلے ماہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔ سیریز کے انتظامات کے جائز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان کا دورہ کر چکا ہے، جس نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر کامل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کے لیے انتہائی پرجوش ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026